Total Pageviews

Friday, 25 December 2020

سردی کی وجہ سے پھٹی ہوئی ایڑیوں کا علاج

ٹھنڈ اورسرد موسم سے سب سے پہلے انسانی جسم متاثرہوتا ہے اور ہاتھوں، پیروں کی جلد کے علاوہ ایڑیاں بھی پھٹ جاتی ہیں جن میں شدید تکلیف ہوتی ہے۔ بعض اوقات پھٹی ایڑیوں سے خون بھی رستا ہے۔ 

ایڑیوں کو پھٹنے سے بچانے کی احتیاط

 ایسے جوتے پہنیں جو بند ہوں، جن میں ایڑیوں پر ہوا زیادہ نہ لگے

 کارپیٹ اور فرش پر چپل پہن کر چلیں، تاکہ گرد پیروں پہ چپک نہ سکے

 پانی میں زیادہ دیر ننگے پائوں نہ رہیں، اس سے جلد پھٹنے لگتی ہے اور ایڑیاں زخمی ہوجاتی ہیں

کوشش کریں جرابیں زیادہ وقت پہن کر رکھیں تاکہ مٹی اور خشک ہواوں سے ایڑیاں محفوظ رہیں۔
 ننگے پاؤں چلنے سے گریز کریں:
اپنے پیروں کو صاف اور گندگی سے پاک رکھیں۔ باقاعدگی سے مساج کریں۔ اپنی ایڑیوں کے لیے ناریل کا تیل استعمال کریں۔اچھے نتائج کیلیے کریم لگانے کے بعد روئی کے موزے پہنیں
 گلاب واٹر اور گلیسرین:
گلیسرین اور گلاب کا پانی پھٹی ہوئی ایڑیوں کیلیے بہت کار آمد ہے۔ برابر مقدار میں گلاب پانی لیں۔ اور گلیسرین اس میں اچھی طرح مکس کریں۔یہ پھٹی ہوئی ایڑیوں کا بہترین علاج ہے۔گلیسرین ایڑیوں کو نرم کرتی ہےاور گلاب کے پانی میں وٹامن اے موجود ہے۔ اس مرکب کو رات کو سونے سے پہلے لگائیں۔
 کیلا
کیلا اپنی نمی بخش خصوصیات کے لیے مشہور ہے۔ ایک کیلے کا پیسٹ بنا کر پھٹی ایڑیوں پر لگائیں۔اسے 10 سے 15 منٹ تک رہنے دیں۔ پھر پاؤں کو 5 منٹ کیلیے ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں۔نرم اور ہموار ایڑیوں کی بحالی کیلیے روزانہ کچھ ہفتوں تک یہ عمل کریں۔
 پیٹرولیم جیلی:
خشک‘کھردری جلد پر پیٹرولیم جیلی کا استعمال کریں۔ پٹرولیم جیلی میں رس لیموں بھی شامل کر سکتے ہیں۔اپنے پیروں کو جرابوں سے ڈھانپیں تا کہ پیٹرولیم جیلی جلد میں جذب ہو سکے۔ یہ آپ کی جلد کو ہموار اور نرم کرے گا۔
 زیتون کا تیل:
زیتون کا تیل پاؤں کےلیے بہت اچھا ہے۔اسے روئی کی مدد سے پیروں پر لگائیں۔ زیتون کے تیل میں لیموں کا رس اور تھوڑی مقدار میں پانی ملا دیں۔بوتل میں یہ سب ڈال دیں۔ایڑیوں کے لیے یہ بہت مفید ہے۔
 سمندر کا نمک:
سمندری نمک پاؤں کے لیے اچھا ہے۔ ٹب میں پانی لیں اور سمندری نمک ڈالیں۔اس میں پاؤں بھگو دیں۔اپنے پاؤں کو اچھی طرح رگڑیں۔ کریم لگائیں بہتر نتائج کیلیے موزے پہنیں۔
 پیروں کو ہائیڈ ریٹڈ رکھیں:
بہت پانی پئیں گرم شاور سے پرہیز کریں کیونکہ وہ جلد کو پانی کی کمی اور خشک بنا سکتے ہیں۔ مائعات کا استعمال آپکو اندر سے بھی ہائیڈریٹ رکھے گا۔
 مردہ جلد کے سیل دور کریں:
اس مقصد کے لیے پاؤں کی صفائی کا خیال رکھیں کسی بھی تیل کے سادہ نمک میں کچھ قطرے ڈالیں۔پیروں پر لگا کر اسکرب کریں۔ یہ مردہ خلیوں کو ختم کر دے گا۔

پھٹی ایڑیوں کا آسان علاج
اس کے علاج کے لئے سب سے اہم بات یہ ہے کہ زیادہ سےزیادہ پانی پئیں تاکہ جسم میں پانی کی کمی پوری ہوسکے۔
 لیموں کا رس
 پھٹی ایڑیوں کے لئے لیموں سب سے زیادہ مفید چیز ہے۔تھوڑا سا گرم پانی لے کر اس میں لیموں کا رس ملا لیں اور اس محلول میں اپنے پاں کو 10منٹ تک ڈبوکر بیٹھ جائیں۔ لیموں کا رس اور ویزلین کو ملاکر لگانے سے بھی پھٹی ایڑھیاں ٹھیک ہوجائیں گی۔
 پیپل کے پتے
پیپل کے پتے پھٹی ایڑیوں میں بہت فائدے مند ہیں۔ پیپل کے نرم پتوں کا رس لے کر پھٹی ایڑیوں اور سردی سے متاثرہ ہاتھوں پرلگائیں یہ جلد سے سردی کا اثر ختم کرنے کے ساتھ ایڑیوں کو نرم ملائم بناتا ہے۔

ایڑیوں کے پھٹنے کا علاج
دو شلجم چھلکوں سمیت ٹکڑے کر کے کسی بڑی دیگچی میں پانی بھر کر شلجم ڈال کر پانی کو ابالیں۔ شلجم جلدی گل جائیں گے۔ ان کو کسی تسلے میں ڈال کر آدھا چھوٹا چمچ نمک ملا لیں ۔اور اتنا ہی سرسوں کا تیل پانی میں ملا کر پاؤں پانی میں ڈال کر بیٹھ جائیں 
جب پانی ٹھنڈا ہوجائے تو پاؤں صاف کر کے پٹرولیم جیلی لگائیں ۔تین سے چار دنوں میں پاؤں بالکل ٹھیک ہوجائیں گے۔

پھٹی ہوئی ایڑیوں کے لیے
100 ایم ایل سرسوں کا خالص تیل
100 ایم ایل سادہ پانی
پھٹکری باریک پسی ہوئی آدھا چمچ 
پھٹکری کو پانی میں مکس کرکے حل کریں 
پھر تیل مکس کرکے اچھی طرح حل کریں جب تینوں خوب مکس ہوں تو بوتل میں محفوظ رکھیں 
ترکیب استعمال 
پہلے متاثرہ جگہ کو صاف پانی سے دھوکر ہلکا خشک کریں پھر اس مکس تیل کو ہلکہ نیم گرم کرکے صبح و شام اچھی طرح مساج کریں اور جراب پہن لیں۔
چند یوم میں فائدہ ہوگا
ان شاءاللہ ۔

پھٹی ہوئی ایڑیوں کا آسان سا حل
ایڑیوں کو اچھی طرح رگڑ کر صاف کرلیں اور پھر ویزلین لگا کر جرابیں پہن لیں۔
چند دنوں میں بدنما ایڑیاں خوبصورت نرم و ملائم ہو جائیں گی۔

پھٹی ایڑیوں سے نجات
 کینو کے سوکھے ہوئے ایک پاؤ چھلکوں کو اچھی طرح گرائنڈ کرکے سفوف بنالیں،پھر تقریباً آدھا پائو زیتون یا ناریل کا تیل ملاکر پیسٹ بناکے کسی ڈبیا میں رکھ لیں۔ رات اور صُبح کو پائوں دھو کرخشک کریں اوریہ پیسٹ لگاکر موزے پہن لیں، تاکہ پاؤں مٹّی سے محفوظ رہیں۔ ہفتہ بھر استعمال سے ایڑیاں ٹھیک ہوجائیں گی۔

پھٹی ایڑھیوں کے لیے:
 آدھا پاؤ سرسوں کا تیل لے کر فرائی پین میں پکائیں، ساتھ ہی ایک موم بتی کے ٹکڑے کرکے اس میں ڈال دیں اور چمچ چلاتے رہیں۔ جب موم پگھل جائے تو ٹھنڈا ہونے پر ایک بوتل میں محفوظ کرلیں۔ یہ ایک طرح کی ویسلین بن جائے گی۔رات کو سوتے وقت ایڑھیوں پر لگائیں اور موزے پہن لیں۔ صبح اٹھ کر ایڑھیاں دھولیں ، ایڑھیاں چمکدار اور خوبصورت ہوجائیں گی۔

پھٹی ایڑیاں
 ہم اکثر اپنی پھٹی ایڑیوں کو نظرانداز کر دیتے ہیں تاہم پھٹکری اس حوالے سے بھی اپنا جادوئی کمال دکھاتی ہے- پھٹکری کو اس وقت تک ایک خالی پیالے میں گرم کریں جب تک کہ وہ پگھل کر فوم پھلا نہ بن جائے- اب اس کو ٹھنڈا کریں-اور پیس لیں اب اس میں ناریل کا تیل شامل کریں اور متاثرہ جگہوں پر لگائیں- پھٹی ایڑیاں چند دفعہ کے استعمال سے درست ہو جائیں گی,

پھٹی ایڑیوں کے لئے
شہد کے چھتے سے حاصل کیے ھوئے موم کو کسی برتن میں ڈال کر پگھلا لیں اور اس میں سرسوں کا تیل اتنی مقدار میں ڈالیں کہ نرم مرھم کی صورت اختیار کرلے ۔کسی برتن میں محفوظ کرلیں۔ رات کو سونے سے پہلے متاثرہ جگہ اچھی طرح لگا کر چند منٹ مساج کریں اور صبح کو صابن سے دھولیں ۔چاہے جتنی بھی زیادہ پھٹی ھوں گی تین سے چار دن میں صاف شفاف بچوں جیسی نرم ملائم ھو جائیں گی ۔
مستری مزدور جو سیمنٹ کا کام کرتے ہیں بعض اوقات سیمنٹ ان کے ھاتوں کو خراب اور زخمی کر دیتا ھے ان زخمی پاوں اور ھاتوں کے لیئے ایک رات کا استعمال ھی کافی ھے۔

پھٹی ایڑیوں کا مجرب علاج
شہد دو چمچ
مکھن 50 گرام
دونوں کو مکس کریں رات کو سوتے وقت لگائیں پاؤں میں شاپر چڑھائیں اور جراب پہن لیں صبح اٹھ کر نیم گرم پانی سے دھو لیں اس طرح 3 رات کریں پہلی رات سے تکلیف دور ھوجائے گی انشاءاللہ

پھٹی ایڑیوں کو نرم و ملائم کیجئے
پھٹی ایڑیاں اکثروبیشتر  خواتین کا مسئلہ ہوتی ہیں ، انکو صاف اور نرم و ملائم کرنے کا آزمودہ نسخہ پیش خدمت ہے ۔۔
اجزاء
▪ہلدی ایک چمچ
▪گلیسرین ایک چمچ
▪گلاب عرق آدھ چمچ
 طریقہ استعمال
》تمام اجزاء کو مکس کریں اور پھٹی ایڑیوں پر اس مکسچر کو لگائیں اگر دراڑ ہو تو اس سے بھر دیں۔ تقریباً بیس منٹ تک لگا رہنے دیں۔ پھر پانی سے دھولیں۔

نسخہ پھٹی ایڑیوں اور  شوگر والوں کے زخموں کے لیے۔
ناسور اور پرانے زخم تمام جلدی بیماریاں اور نا ٹھیک ہونے والے زخموں کے لیےمجرب علاج۔
دودھ کو لیموں نچوڑ کر پھاڑ لیں اور کپڑ چھان کرکے اس پانی کو زخموں اور متاثرہ جگہ پر لگائیں ۔ انشااللہ چند دنوں میں بلکل ٹھیک ہو جائے گا...

No comments:

Post a Comment

دماغ کو ہر عمر میں جوان رکھنے میں مدد دینے والی آسان عادات

   جون 29, 2021 یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ جسم چاہے جتنا بھی مضبوط ہو اگر دماغی طور پر کمزور ہو تو دنیا میں آگے بڑھنے یا روشن مستقبل کا تصور ت...